File Photo

چینی ماہرین کا وفد 5 جون تک پاکستان کادورہ کرے گا
22 مئی 2017 (09:18)
0

چینی ماہرین کاایک وفد سندھ اور خیبرپختونخوا میں مناسب ترجیحی اقتصادی زونز کا جائزہ لینے کیلئے اگلے ماہ کی پانچ تاریخ تک پاکستان کادورہ کرے گا۔

سرمایہ کاری بورڈ کے ترجمان شاہجہان شاہ کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں نے ملک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔
شاہجہان نے کہاکہ ون ونڈوآپریشن کے ذریعے ایک ہی مقام پر سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے سات خصوصی اقتصادی زونز کی منظوری دی گئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ برآمدات بڑھانے کیلئے جدیدٹیکنالوجی کی صنعت کیلئے مزیدنوصنعتی زونز اور ملک میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔