فرانس اوراٹلی کی تارکین وطن کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مزیدمربوط کارروائی کی اپیل
22 مئی 2017 (09:15)
0

فرانس اوراٹلی نے تارکین وطن کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مزیدمربوط کارروائی کی اپیل کی ہے۔

یہ اپیل پیرس میں فرانس کے صدرEmmanulمیخوان اوراٹلی کے وزیراعظم Paolo Gentiloni کے درمیان ایک ملاقات کے موقع پر کی گئی۔
فرانسیسی صدر نے کہاکہ ان کاملک سیاسی پناہ کے حق کے سلسلے میں حالیہ قوانین میں حقیقی اصلاحات کاخواہش مند ہے تاکہ ترک وطن کے دبائو سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں کو تحفظ فراہم کیاجاسکے۔
اٹلی کے وزیراعظم نے یورپی یونین کی تر ک وطن کی مشترکہ پالیسی تشکیل دینے پر زور دیا۔