File Photo

کراچی میں جرائم پیشہ سرگرمیوں میں خاطرخواہ کمی آئی ہے:مصدق
22 مئی 2017 (09:02)
0

وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہاہے کہ حکومت کے ٹھوس اقدامات کی بدولت کراچی میں دہشت گردی اور جرائم پیشہ سرگرمیوں میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں ماضی کی نسبت امن وامان کی صورتحال خاصی بہتر ہوئی ہے اور لوگ اب پُرامن ماحول میں زندگی بسرکررہے ہیں۔
مصدق ملک نے کہاکہ پیراملٹری فورسز نے سنگین جرائم میں ملوث متعدد جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا اور اُنہیں سزائیں سنائی گئیں۔