File Photo

حکومت روزگارکے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے پُرعزم ہے:دستگیر
22 مئی 2017 (08:59)
0

وزیرتجارت خرم دستگیرخان نے کہاہے کہ حکومت نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے نوجوانوں کیلئے روزگارکے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

گوجرانوالہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے بعض ریاست مخالف عناصر کی سازشوں کے باوجود پُرامن اور خوشحال پاکستان کی بنیادرکھ دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام ضمنی اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں ایسے عناصر کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔