سری لنکا سے 36 رکنی وفد نے میلے کی افتتاحی تقرب میں شرکت کی۔

File Photo

مہاتمابدھ کے یوم پیدائش کے موقع پر ویساکھ میلہ شروع
22 مئی 2017 (08:55)
0

مہاتما بدھ کے یوم پیدائش کی تقریبات کے سلسلے میں سالانہ ویساکھ میلہ آج اسلام آباد میں شروع ہوا جو تین دن جاری رہے گا۔سری لنکا سے 36 رکنی وفد نے میلے کی افتتاحی تقرب میں شرکت کی۔وفد ٹیکسلا اور تخت بھائی میں بدھا کی روحانی اور مذہبی اہمیت کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کرے گا۔
میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی تاریخ اور ورثہ ڈویژن کے سیکرٹری عامر حسن نے کہاکہ یہ میلہ پرامن اورایک ساتھ مل جل کر رہنے کے بارے میں پاکستان کے عز م کی توثیق کاایک موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بدھ مت برادری کو ان کا مقدس تہوار منانے کیلئے ایک سا زگار اوردوستانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
پاکستان کے لئے سری لنکا کے ہائی کمشنر Jayanath Lokuketagodage نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور ثقافت پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں۔