پاکستان کی اقتصادی ترقی کا دارومدارلائیوسٹاک کی ترقی پرہے:بوسن
22 مئی 2017 (08:42)
0

قومی تحفظ خوراک کے وزیرسکندرحیات بوسن نے کہاہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کا دارومدارلائیوسٹاک کی ترقی پرہے کیونکہ اَسی لاکھ خاندان اپنی آمدنی کا پینتیس فیصد اسی شعبے سے حاصل کرتے ہیں۔

پیرس میں جانوروں کی صحت کے بارے میں عالمی ادارے کے 85ویں جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے جانوروں کے پائوں اور منہ کی بیماریوں کے خاتمے کا قومی پروگرام بھی شروع کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے ادارے پر زوردیا کہ وہ رکن ملکوں کیلئے حیوانات پروری اور ان کے علاج کے طریقوں کو جدیدخطوط پر استوار کرنے کیلئے رہنمائی فراہم کرے۔