File Photo

سماجی طورپرلوگوں کو متحرک کرنا غربت کے خاتمے کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے:ماروی
22 مئی 2017 (07:44)
0

بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہاہے کہ معاشرتی ترقی کے ذریعے سماجی طورپرلوگوں کو متحرک کرنا غربت کے خاتمے کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

وہ اسلام آباد میں دیہی ترقی کے پروگراموں کی سالانہ حکمت عملی دوہزارسترہ کے شرکاء سے خطاب کررہی تھیں۔
اس موقع پر یورپی یونین کے سفیرJean Francois Cautain نے کہاکہ پاکستان بھرمیں دیہات کے غریب افراد پردیہی ترقی کے پروگراموں کامعیار اوراثرات انتہائی متاثر کن ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دیہی ترقی کے پروگراموں کیلئے یورپی یونین کاتعاون غربت کے خاتمے اورجمہوریت کی حمایت میں اہم کرداراداکررہاہے۔