File Photo

موسم زیادہ تر گرم اورخشک رہے گا:محکمہ موسمیات
22 مئی 2017 (07:41)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم اورخشک رہے گا۔

تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، کوہاٹ، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژنوں، فاٹا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
پیر کی صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور چوبیس
کراچی انتیس
پشاور تئیس
کوئٹہ اورگلگت سولہ
مری تیرہ
اورمظفرآباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ