ریاض:رہنمائوں کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کاعزم
22 مئی 2017 (06:46)
0

ریاض میں عرب اسلامی ملکوں اورامریکہ کے سربراہ اجلاس میں رہنمائوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کاعزم ظاہر کیاہے۔

انہوں نے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کو نیکی اوربدی کے درمیان جنگ قراردیا۔
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سربراہ اجلاس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی اور مغربی دنیا پر زوردیا کہ وہ اپنے تمام وسائل کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بروئے کارلائیں۔
امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہاکہ اُن کاملک مشترکہ مفادات اور سلامتی کے حصول کی خاطر عرب اوراسلامی دنیا کے ساتھ کھڑا ہونے کیلئے تیارہے۔
ملائیشیا،اردن، مصر، انڈونیشیا اور کویت کے رہنمائوں نے بھی اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف اجتماعی کوششیں کرنے پر زوردیا۔
انہوں نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کی وجوہات کے خاتمے کی ضرورت پر زوردیا۔
بعد میں اجلاس کے اختتام پر اُن رہنمائوں نے ایک تقریب میں شرکت کی جس میں انتہاپسندانہ نظریات سے نمٹنے کیلئے عالمی مرکز کاافتتاح کیاگیا۔