بلائنڈورلڈ کپ، قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے کمیٹی کا اعلان
22 جون 2017 (20:57)
0

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے شارجہ اور پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کے انتخاب کی غرض سے تین رکنی کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سید سلمان بخاری ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں مسعود جان اور ابرار شاہ شامل ہیں۔
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔