ترقیاتی اخراجات کیلئے 18ارب روپے سے زائد منظور کرنے پر حزب اقتدار و مخالف کا اظہار تشکر۔

قانون ساز اسمبلی سے 54ارب ر وپے سے زائد کا بجٹ متفقہ منظور
22 جون 2017 (20:44)
0

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے جمعرات کے روز آئندہ مالی سال کیلئے گلگت بلتستان کے 54 ارب روپے سے زائد کے بجٹ کی متفقہ منظوری دی ۔

بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اکبرتاباں نے ترقیاتی اخراجات کیلئے اٹھارہ ارب روپے سے زائد منظور کرنے پر حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ارکان کا شکریہ ادا کیا ۔
حکومت اور اپوزیشن بنچوں کے کئی ارکان نے بحث میں حصہ لیا اور بجٹ کو مزید عوام دوست بنانے کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں