تیئس بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کوانکی ماضی کی کارکردگی اور دائرہ کار سے ماورابعض سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے اجازت نہیں دی گئی

73 بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت
22 جون 2017 (20:40)
0

73 بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کو پاکستان میں اپنے سماجی واقتصادی منصوبے شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

یہ فیصلہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی صدارت میں ایک اجلاس میں کیاگیا ۔
23 بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کوان کی ماضی کی کارکردگی اور منصوبوں یا اپنے دائرہ کار سے ماورابعض سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے اجازت نہیں دی گئی ۔
20تنظیموں کے کیس موخر کردئیے گئے ہیں اوران کا فیصلہ بعد میں کیاجائے گا ۔
اس موقع پر وزیردخلہ نے کہاکہ ملکی سلامتی کے تناظر میں ان تنظیموں کی رجسٹریشن ناگزیر ہے ۔
انہوں نے کہاکہ رجسٹریشن سے ملک میں کام کرنے والی مختلف بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کے نظام میں شفافیت آئے گی اور اس سے سرکاری اور غیرسرکاری شعبے کی شراکت داری بھی مستحکم ہوگی ۔