پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں،سفیر نیپال

اقتصادی راہداری سے خطے میں معاشی استحکام آئے گا،اچکزئی
22 جون 2017 (19:16)
0

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے میں معاشی استحکام آئے گا۔

انہوں نے جمعرات کے روزکوئٹہ میں نیپال کی سفیرSEAVA LAMSAL ADHIKARI سے ملاقات میں علاقائی تعاون کے وسیع امکانات سے مکمل فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
نیپال کی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔
ادھر نیپالی سفیر نے بلوچستان اسمبلی کی سپیکر راحیلہ حمید خان درانی سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔