وزیر اعلیٰ کی متعلقہ حکام کو پروگرام پر عملدرآمد کے لئے نگرانی کا موثر نظام وضع کرنے کی ہدایت ۔

پنجاب میں 20 ہزار سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا
22 جون 2017 (18:18)
0

خادم پنجاب اُجالا پروگرام کے تحت پنجاب میں 20 ہزار سکول شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے جس پر نو ارب روپے لاگت آئے گی۔

جمعرات کے روز لاہور میں خادم پنجاب اُجالا پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے10 ہزار سکولوں میں شمسی توانائی پینل نصب کیے جائیں گے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو اس پروگرام پر عملدرآمد کے لئے نگرانی کا موثر نظام وضع کرنے کی ہدایت کی۔