وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کی تزویراتی دوستی ناگزیر ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے: چوہدری نثار
22 جون 2017 (16:25)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ خطے میں وسیع تر تعاون کے فروغ اور علاقائی پلیٹ فارموں کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان اور سری لنکا کی شرکت داری اہم ہے ۔وہ سری لنکا کے سابق صدر مہندرا راجاپاکسے سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے اور خطے میں بالادستی کے عزائم ناکام بنانے کیلئے دونوں ملکوں کی تزویراتی دوستی ناگزیر ہے ۔سری لنکا کے سابق صدر راجا پاکسے نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔