وزیرخزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون کوسراہتے ہوئے کہا کہ اے ڈی بی پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے۔

اے ڈی بی سرکاری شعبے کے زیرانتظام اداروں میں اصلاحات کیلئے پاکستا ن کو30 کروڑڈالرقرض دیگا
22 جون 2017 (15:56)
0

ایشیائی ترقیاتی بینک سرکاری شعبے کے زیرانتظام اداروں میں اصلاحات کے لیے پاکستا ن کو تیس کروڑڈالرقرض دے گا۔اسلام آباد میں ہونے والے معاہدے پراقتصادی امورڈویژن کے سیکرٹری طارق محمود پاشا اورایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹرشاہونگ یانگ نے دستخط کیے۔اصلاحاتی پروگرام کا مقصد پائیداراقتصادی ترقی کے اہداف کا حصول اور سرکاری شعبے کے زیرانتظام اداروں کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون کوسراہتے ہوئے کہا کہ اے ڈی بی پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت،توانائی اورسرکاری شعبے کے زیرانتظام اداروں میں پائیداربنیادوں پر اصلاحات سے پائیدارترقی کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔