وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاہے کہ پانامہ پیپرز کے مقدمے کی تحقیقات کسی سرکاری فنڈنگ کی نہیں بلکہ شریف خاندان کے نجی کاروبار کی تحقیقات سے متعلق ہے۔

مسلم لیگ (ن) قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے: مریم اورنگزیب
22 جون 2017 (15:47)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔آج اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز کے مقدمے کی تحقیقات کسی سرکاری فنڈنگ کی نہیں بلکہ شریف خاندان کے نجی کاروبار کی تحقیقات سے متعلق ہے ۔
وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نے اس حقیقت کے باوجود کہ ان کا نام پانامہ پیپرز میں شامل نہیں ہے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا۔