رجب طیب اردوان نے شہزادہ محمد بن سلمان کی نئے ولی عہد تعیناتی کی مبارکباد دینے کیلئے شاہی خاندان کی شخصیات کو فون کیا۔

ترک صدر کا سعودی فرمانروا اور نئے ولی عہد سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال
22 جون 2017 (15:06)
0

ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور نئے ولی عہد سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا جس میں قطر کے حوالے سے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اردوان کے دفتر سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کی نئے ولی عہد تعیناتی کی مبارکباد دینے کیلئے شاہی خاندان کی شخصیات کو فون کیا۔