امریکی وفد نے پاکستان میں توانائی خصوصاً شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

22 جون 2017 (14:25)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت توانائی کے شعبے خصوصاً متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔وہ ایک امریکی وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے سابق سفیر ٹیریسیٹا سی شیفر کی سربراہی میں آج لاہور میں ان سے ملاقات کی۔
امریکی وفد نے پاکستان میں توانائی خصوصاً شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ سولر پارک بہاولپور سے چار سو میگاواٹ بجلی پہلے ہی قومی گرڈ میں شامل کر دی گئی ہے ۔سابق امریکی سفیر نے مستقبل میں پنجاب حکومت کے ساتھ کام جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔