اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کمیشن کو اپنا جواب جمع کرانے سے مسلسل گریز کر رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کی تحریک انصاف کو غیرملکی فنڈنگ کے مقدمے میں اپنا جواب10جولائی تک داخل کرنے کی ہدایت
22 جون 2017 (14:20)
0

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو غیرملکی فنڈنگ کے مقدمے میں اپنا جواب اگلے ماہ کی دس تاریخ تک داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں کمیشن نے آج اسلام آباد میں تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی دائر کردہ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کے کھاتوں کی تفصیلات کی جانچ پڑتال کا اختیار حاصل ہے۔

بعد میں الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ تحریک انصاف کمیشن کو اپنا جواب جمع کرانے سے مسلسل گریز کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بیرون ملک پاکستانیوں سے تبدیلی کے نام پر فنڈز جمع کر رہے ہیں