نوازشریف نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انکی دانشمندانہ اور مدبرانہ قیادت میں برادر ملک سعودی عرب وسیع تر ترقی وخوشحالی حاصل کرے گا۔

پاکستان سعودی عرب مشترکہ مذہب واقدار میں بندھے ہوئے ہیں: وزیراعظم
22 جون 2017 (13:26)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو سعودی عرب کا ولی عہد تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی دانشمندانہ اور مدبرانہ قیادت میں برادر ملک سعودی عرب وسیع تر ترقی وخوشحالی حاصل کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب مشترکہ مذہب واقدار میں بندھے ہوئے ہیں اور عالم اسلام کے مستقبل کیلئے ایک جیسی خواہشات رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے اور عوام کے درمیان محبت میں اضافہ ہو گا۔