File Photo

دو ہزار تیس تک دنیا کی آبادی 8 ارب60 کروڑ تک پہنچ جائے گی:اقوام متحدہ
22 جون 2017 (11:39)
0

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دو ہزار تیس تک دنیا کی آبادی آٹھ ارب ساٹھ کروڑ جبکہ دو ہزار پچاس تک 9 ارب 80 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

اقوام متحدہ کے آبادی ڈویژن کے ڈائریکٹر John Wilmoth نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ یہ رپورٹ پاکستان سمیت دو سو تینتیس ملکوں کی آبادی سے متعلق معلومات پر مبنی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ آئندہ سات برسوں میں بھارت کی آبادی چین سے تجاوز کر جائے گی۔