عالمی بنک سیاحت کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کررہا ہے
22 جون 2017 (11:33)
0

عالمی بنک صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔  عالمی بنک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنک پنجاب کے سیاحت برائے اقتصادی ترقی منصوبے کے لئے فنڈز فراہم کرے گا جس کا مقصد سیاحت کے شعبے کے لئے ایک مضبوط ادارہ جاتی نظام قائم کرنا ہے۔

منصوبے کے تحت اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ منصوبے سے ملک کے سیاحت کے شعبے کی آمدن میں خاطرخواہ اضافہ ہو گا۔
پنجاب میں متعدد مذہبی اور ثقافتی مقامات ہیں جو دنیا بھر کے لوگوں کیلئے توجہ کا باعث ہیں۔