File Photo

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی نئی کارروائی،مزید4کشمیری شہید
22 جون 2017 (11:17)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے آج ریاستی دہشت گردی کی نئی کارروائیوں کے دوران پلوامہ میں مزید چارکشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔کاک پورہ کے علاقے میں تلاشی کی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں تباہ کئے گئے گھر کے ملبے سے تین نوجوانوں کے جسد خاکی ملے ہیں جن کی عبدالماجد ، شارق احمد اور ارشار احمد کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے۔ بھارتی فوج نے کارروائی کے دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا اور گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔
ادھر گلزار احمد لون اور باسط احمد کے آبائی علاقوں سوپور اور پاٹان میں آج ہزاروں افراد نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
بھارتی فوج نے ان نوجوانوں کو گزشتہ روز ضلع بارہ مولا کے علاقے رافع آباد میں Pazalpora کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کر دیا تھا۔
ہزاروں افراد نے گلزار احمد کے آبائی علاقے سوپور کے گاؤں Gund Brath میں ان کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ انہوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔
کاک پورہ میں ایک بائیس سالہ نوجوان توصیف احمد وانی اس وقت شہید ہو گیا جب بھارتی فوج نے شہید نوجوان کی کاک پورہ میں نماز جنازہ کیلئے اکٹھے ہونے والے مظاہرین پر فائرنگ کی اور چھرے والی بندوق کا استعمال کیا۔