File Photo

پاکستان افغانستان میں مستقل استحکام کیلئے تعاون جاری رکھے گا:ملیحہ
22 جون 2017 (10:46)
0

پاکستان نے افغانستان میں پائیدار امن کے لئے اپنی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کے بارے میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے کے استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئیے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے پچھلے چار عشروں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی ہے اور اب بھی بیس لاکھ پناہ گزین پاکستان میں مقیم ہیں۔

ملیحہ لودھی نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے محفوظ ٹھکانے کسی دوسری جگہ نہیں بلکہ افغانستان میں ہیں۔
پاکستان مندوب نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے تنازعے کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔