File Photo

روس کاامریکہ کی جانب سے عائد نئی پابندیوں پرناراضگی کااظہار
22 جون 2017 (09:24)
0

روس نے امریکہ کی جانب سے اس کے خلاف عائد نئی پابندیوں پرناراضگی کااظہار کیاہے اور اس کے جواب میں امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار کے ساتھ ہونے والے مذاکرات منسوخ کردئیے ہیں۔

صدر ولادی میر پیوٹن کے ترجمان Dmitry Peskovنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام غیر تعمیری ہے انہوں نے اس کے ممکنہ نتائج سے خبردار کیا۔
ا س سے پہلے امریکہ اور روس کے نائب وزرائے خارجہ کے درمیان کل سینٹ پیٹرز برگ میں ملاقات ہونا تھی۔