File Photo

یوکرین حکومت،روس نواز علیحدگی پسند نئی جنگ بندی پر متفق
22 جون 2017 (09:20)
0

یوکرین کی حکومت اور روس نواز علیحدگی پسندوں نے ملک کے جنگ زدہ مشرقی حصے میں نئی جنگ بندی پر اتفا ق کیا ہے۔

یوکرین کی حکومت کے ترجمان کے مطابق علاقے کے مکینوں کو فصلوں کی کٹائی شروع کرنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے ہفتے سے جنگ بندی پرعملدرآمد شروع ہوگا۔
یوکرین میں سرکاری فوج اور روس نواز علیحدگی پسندوں کے درمیان دوہزار چودہ میں شروع ہونے والی لڑائی کے بعد سے اب تک دس ہزار سے زائد افراد ہلاک اور دس لاکھ سے زائد نقل مکانی کرچکے ہیں۔