دولت اسلامیہ نے موصل میں النوری کی عظیم مسجد کو تباہ کردیا
22 جون 2017 (09:12)
0

عراق میں دولت اسلامیہ گروپ کے عسکریت پسندوں نے موصل میں النوری کی عظیم مسجد کو تباہ کردیا ہے جہاں دو لت اسلامیہ کے سرغنہ ابوبکر البغدادی نے دوہزار چودہ میں خلافت کا اعلان کیا تھا۔

موصل کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کارروائیوں میں مصروف سرکاری فوج کے کمانڈر نے بتایا کہ فوجی دستے مسجد سے پچاس میٹر کے فاصلے پر تھے جب دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں نے مسجد کو دھماکے سے اڑا دیا۔
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا کہ مسجد کو تباہ کرنے کا مذموم واقعہ دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کی اعلانیہ شکست کامنہ بولتا ثبوت ہے۔