File Photo

پنجاب حکومت کی 90000ایکڑ سے زائد رقبے پر جنگلات لگانے کے منصوبے کی منظوری
22 جون 2017 (08:25)
0

پنجاب حکومت نے نوے ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر جنگلات لگانے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

یہ منظوری لاہور میں سرکاری اور نجی شراکت داری کی رہبر کمیٹی کے ایک اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت منصوبہ بندی اورترقی کے صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے کی۔
یہ منصوبہ جنوبی پنجاب فاریسٹ کمپنی نے تیار کیا ہے جس پر نجی شعبے کی شراکت سے عمل کیا جائے گا اس سے بڑے پیمانے پر اقتصادی اورماحولیاتی فوائد حاصل ہونگے۔