File Photo

محکمہ صحت پنجاب کا2800 نرسوں کو مستقل کرنے کا کام مکمل
22 جون 2017 (08:21)
0

محکمہ صحت پنجاب نے دوہزار آٹھ سو نرسوں کو مستقل کرنے کا کام مکمل کرلیا ہے جو مختلف سرکاری ہسپتالوں میں کنٹریکٹ کی بنیاد پرکام کررہی ہیں۔

یہ بات جانچ پڑتال کی کمیٹی کے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں بتائی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل نرسنگ کوثر پروین نے اجلاس کو بتایا کہ متعلقہ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور نرسنگ انتظامیہ کی تصدیق کے بعد ان نرسوں کی کارکردگی کی رپورٹس اوردیگر کاغذات محکمہ صحت کو ارسال کردئیے گئے ہیں۔