ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بھارت میں چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے افراد کی رہائی پر زور
22 جون 2017 (08:18)
0

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں ان انیس افراد کی فوری رہائی پر زور دیا ہے جنہیں چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر گرفتار کیاگیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق ا ن میں سے پندرہ افراد کو مدھیہ پردیش اورچار افراد کو کرناٹک سے گرفتار کیاگیا تھا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں ان گرفتاریوں کو بھارت میں اظہار رائے پر پابندی کی ایک اور پریشان کن علامت قرار دیا۔