File Photo

ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان
22 جون 2017 (07:12)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال ڈویژنوں گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پر آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ ساحلِ سندھ سے ملحقہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔

جمعرات کی صبح ریکارڈ کیاگیا بعض شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد، لاہور اور پشاور اکیس ڈگر ی سینٹی گریڈ
کراچی تیس
کوئٹہ انیس
مری بارہ
اورمظفرآباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈ