File Photo

عید الفطر کے موقع پر کل سے عید کی خصوصی ٹرین سروس شروع
22 جون 2017 (07:08)
0

پاکستان ریلوے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لئے کل سے عید کی خصوصی ٹرین سروس شروع کررہا ہے۔

پہلی عید ٹرین کل کراچی سے پشاور کیلئے روانہ ہوگی دوسری ٹرین ہفتے کو کوئٹہ سے راولپنڈی کیلئے جبکہ تیسری کراچی اور لاہور کے درمیان چلے گی ۔
دوخصوصی ریل گاڑیاں راولپنڈی اورملتان کے درمیان چلیں گی۔