File Photo

مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہیے: عبدالباسط
22 جون 2017 (06:35)
0

بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کا کوئی بھی ایسا حل قابل قبول نہیں ہے جو جموں کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق نہ ہو۔

بھارتی روزنامہThe Hindu کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اورکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقبل قریب میں مذاکرات پھر شروع ہوں گے تاہم انہوں نے کہا کہ پیشگی شرائط اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

ایک اور سوال پرہائی کمشنر نے کہاکہ کھیل اور سیاست کوالگ الگ رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کرکٹ کے علاوہ دوسرے کھیل بھی کھیلنے چاہئیں۔