نیو زکاسٹرز سے باتیں کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل ثمینہ پرویز نے کہا کہ یہ سٹوڈیوزاگست تک کام کرنا شروع کر دیں گے۔

22 جنوری 2014 (21:33)
0

ریڈیو پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل ثمینہ پرویز نے کہا ہے کہ قومی ادارے کی نشریات کومزید بہتر بنانے کے لئے نیشنل براڈ کاسٹنگ ہائوس اسلام آباد میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے سٹوڈیوز قائم کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے آج (بدھ) اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کے نیو زکاسٹرز سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ یہ سٹوڈیوز اگست تک کام کرنا شروع کر دیں گے جبکہ نیوزسٹوڈیوز کی تزئین و آرائش مارچ تک مکمل کرلی جائے گی۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اچھے لب و لہجے والی نئی آوازیں متعارف کرائی جائیں گی اور اس سلسلے میں ریڈیو پاکستان کی ویب سائٹ پر اشتہار دیا جائے گا اور انہیں خبریں پڑھنے سے پہلے خصوصی تربیت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ادارے نے حال ہی میں اپنے رپورٹرز اور ایڈیٹرز کو خبریں پڑھنے کی تربیت دی تاکہ وہ کسی ہنگامی صورتحال میں خبریں پڑھ سکیں۔