رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان نے اپنے کئی میلینیم ترقیاتی اہداف میں مسلسل پیشرفت کی ہے۔

22 جنوری 2014 (20:56)
0

وزارت منصوبہ بندی اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے آج (بدھ) اسلام آباد میں پاکستان کے لئے میلینیم ترقیاتی اہداف کی پانچویں قومی رپورٹ پیش کر دی۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان نے اپنے کئی میلینیم ترقیاتی اہداف میں مسلسل پیشرفت کی ہے۔
ہمہ گیر پرائمری تعلیم کا مقررہ ہدف پورا کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے رپورٹ پیش کرنے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے میلینیم ترقیاتی اہداف تیزی سے پوری کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر زور دیاہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ان اہداف کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے ملینیم ترقیاتی اہداف کو پاکستان کے قومی ترقیاتی اہداف قرار دیا ' انہوں نے کہا کہ افرادی قوت کے معیار سے ترقی کے معیار کا اندازہ ہوتا ہے اور وژن دوہزارپچیس میں انسانی ترقی ' ترقیاتی ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔
امور داخلہ کی پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے کہا کہ امن ' سلامتی اور استحکام   سماجی شعبے کی اصلاحات پر عملدرآمد کے لئے ضروری ہیں۔


اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرلHAOLIANG XU نے کہا کہ پاکستان نے قدرتی آفات ' امن و امان کی خراب صورتحال اور عالمی مالیاتی بحران کے باوجود میلینیم ترقیاتی اہداف کے بعض اشاریوں میں پیش رفت کی ہے۔