وفاقی وزیرخزانہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی بہتربنائیں-

22 جنوری 2014 (20:37)
0

حکومت قومی سلامتی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے سٹرٹیجک منصوبوں کو فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنائے گی۔
یہ بات وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات اور ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل خالد احمد قدوائی سے ایک ملاقات میں کہی  جنہوں نے سٹرٹیجک منصوبہ بندی ڈویژن سے  متعلق امور پر تبادلہ خیال کیلئے آج(بدھ) اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔
وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی بہتربنائیں اور طریقہ کار کے تمام مسائل تیزی سے حل کریں  ۔
وزیرخزانہ کو ان اہم منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا جن پر سٹرٹیجک منصوبہ بندی ڈویژن عملدرآمد کررہا ہے ۔


دریں اثنا وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے بھاری خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں سے سرمایہ نکالنے کا تہیہ کررکھا ہے  ۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں نجکاری کمیشن کی اب تک کی پیشرفت پر ایک بریفنگ میں کہی  ۔
انہوں نے کہاکہ سرکاری اداروں کا سرمایہ نکالنے کا عمل شفاف انداز میں اور  قومی مفاد کو سامنے رکھ کر کیاجائے گا  ۔
اجلاس میں نجکاری کمیشن نے اپنے بورڈ کے حالیہ فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دی۔