مذہبی امورکےوفاقی وزیرسردارمحمد یوسف اور ان کے سعودی ہم منصب ڈاکٹر بندر الحجار نے جدہ میں معاہدے پر دستخط کئے۔


 

22 جنوری 2014 (16:51)
0

پاکستان اور سعودی عرب نے رواں سال حج انتظامات سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔



مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اور ان کے سعودی ہم منصب ڈاکٹر Bandar Al-Hajjar نے آج (بدھ) جدہ میں معاہدے پر دستخط کئے۔



سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ معاہدے کے بعد نئی حج پالیسی تشکیل دی جائے گی۔



اس سال ایک لاکھ 43 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے ۔ ان کی تعداد اور دوسرے حج انتظامات کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج چالیس دن تک سعودی عرب میں قیام کریں گے۔



وفاقی وزیر نے کہا کہ عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے سہولتوں سے آراستہ قریبی عمارتیں کرائے پر حاصل کی جائیں گی۔