واہ کینٹ میں صحافیوں سےباتیں کرتےہوئے انہوں نےکہا کہ طالبان کےبارے میں حکمت عملی کے حوالے سےحکومت اورفوج ایک جیسے خیالات رکھتی ہیں۔


 

22 جنوری 2014 (16:52)
0

دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر راناتنویر حسین نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔آج (بدھ) واہ کینٹ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کے بارے میں حکمت عملی کے حوالے سے حکومت اور فوج ایک جیسے خیالات رکھتی ہیں۔


 


 


انہوں نے کہا کہ مذاکرات یا آپریشن کے بارے میں فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا جبکہ بعض گروپوں نے مذاکرات کے بارے میں رابطہ کیا ہے۔