خیبر پختونخواء کے ضلع ہری پور کے حلقہ پی کے پچاس کے ضمنی انتخابات کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جو کل ہوں گے۔

22 جنوری 2014 (17:09)
0

انتخابات کے انعقاد کے لئے ایک سو سولہ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جس میں سے خواتین اور مردوں کیلئے بائیس بائیس پولنگ اسٹیشن جبکہ 72 پولنگ اسٹیشن پر خواتین اور مرد ووٹ ڈال سکیں گے۔


 


پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ حلقہ میں 75 پولنگ اسٹیشن حساس جبکہ پانچ انتہائی حساس ہیں۔


 



ذرائع نے کہا ہے کہ سیکورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔