سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین اور دوستی بس سروس معطل ہیں جس سے بھارت میں موجود ان پاکستانیوں کیلئے مشکلات پیدا ہوئی ہیں جو وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

 ہائی کمیشن پاکستانیوں کی مدد کیلئے بھارتی حکام سے رابطے میں ہے:دفتر خارجہ
22 فروری 2016 (14:49)
0

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مدد کیلئے بھارتی حکام سے رابطے میں ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے آج اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ اس وقت سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین اور دوستی بس سروس معطل ہیں جس سے بھارت میں موجود ان پاکستانیوں کیلئے مشکلات پیدا ہوئی ہیں جو وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

اسی طرح بھارتی ہائی کمیشن نے بھی بس اور ٹرین سروس کی معطلی کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے بھارتی باشندوں کی مدد کی درخواست کی ہے۔

ان پاکستانی اور بھارتی باشندوں کے ویزے کی میعاد ختم ہورہی ہے تاہم ان کے ویزوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیاگیاہے تاکہ ٹرین اور بس سروس کی بحالی کے بعد انہیں اپنے وطن واپسی میں سہولت فراہم ہوسکے۔