ممنون حسین نے کہا کہ حکومت مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی سماجی اور اقتصادی حالت بہتر بنانے کی خاطر ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے لئے پر عزم ہے۔

صدر کا دہشت گردی،انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے اتحاد پر زور
22 دسمبر 2014 (22:36)
0

صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وہ پیر کی رات اسلام آباد میں مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت کے زیر اہتمام کرسمس کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
ممنون حسین نے کہاکہ ہم نئے قومی جذبے کے ساتھ عزم کو دہرائیں کہ ہم مشترکہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی سماجی اور اقتصادی حالت بہتر بنانے کی خاطر ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے لئے پر عزم ہے۔
انہوں نے مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے مابین عدم اعتماد اور غلط فہمیوں کو دورکرنے کے لئے مو ثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔