وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ ہوگی

دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں سے یکساں سلوک کیا جائیگا:نواز
22 دسمبر 2014 (17:48)
0

اسلام آباد میں پیر کے روز وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں انسداد دہشتگردی کی حکمت عملی کا جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان ، اسحق ڈار اور عبدالقادر بلوچ، وزیراعظم کے معاونین خصوصی خواجہ ظہیر احمد ، بیرسٹر ظفر اللہ اور اٹارنی جنرل اور دیگر نے شرکت کی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی ایک عفریت ہے اور دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیاجائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ ہوگی ۔ اُنہوں نے کہا پشاور اور کوئٹہ میں بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشتگردوں کو نشانہ بنایاجارہاہے اور شہری اور دیہی علاقوں میں چھپے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف ایک اور کارروائی شروع کی جائے گی ۔