قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں میں یہ رقم پندرہ دسمبر تک تقسیم کی گئی۔

شمالی وزیرستان کے52456 خاندانوں میں 33 کروڑ ساٹھ لاکھ روپے تقسیم
22 دسمبر 2014 (15:14)
0

خیبر پختونخواء میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے نے ایثار خیبر پختونخواء پروگرام کے دوسرے مرحلے میں شمالی وزیرستان ایجنسی کے اندراج شدہ باون ہزار چار سو چھپن خاندانوں میں 33 کروڑ ساٹھ لاکھ روپے تقسیم کئے ہیں۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں میں یہ رقم پندرہ دسمبر تک تقسیم کی گئی۔


ایثار خیبر پختونخواء پروگرام کے پہلے مرحلے میں شمالی وزیرستان کے اندراج شدہ ستاون ہزار سات سو چھ خاندانوں میں ماہانہ فی کس آٹھ ہزار روپے تقسیم کئے گئے تھے۔