اُنہوں نے یہ بات ملازمت پیشہ خواتین کے قومی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہی

حکومت خواتین کو تمام شعبوں میں یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنائیگی:ڈار
22 دسمبر 2014 (21:01)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ حکومت 'خواتین کو تمام شعبوں میں یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔
اُنہوں نے یہ بات ملازمت پیشہ خواتین کے قومی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہی جو اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب میں پڑھ کر سنایاگیا۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ خواتین کو پرائم منسٹر یوتھ لون سکیم اور قرض حسنہ سکیم سمیت سماجی و اقتصادی ترقی کے تمام پروگراموں میں یکساں نمائندگی اور فوائد دیئے گئے ہیں ۔