ممتازدانشورغازی صلاح الدین اورتجزیہ کارظفر شیخ نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام نقطہ نظرمیں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ سانحے نے پوری پاکستانی قوم کو متحد کر دیا ہے۔

سانحہ پشاور نے پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا ہے
22 دسمبر 2014 (13:08)
0

ممتاز دانشور غازی صلاح الدین نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور نے پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا ہے اور پاکستانی قوم کو متحد کر دیا ہے۔ریڈیو پاکستان کے پروگرام نقطہ نظر میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی نے پاکستان کو بری طرح متاثر کیا ہے اور ہمیں ملکی تحفظ کے لئے قائد اعظم کے تصورات پر عمل کرنا چاہئے۔غازی صلاح الدین نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سول سوسائٹی کے کردار کو مضبوط بنایا جانا چاہیے۔

تجزیہ کار ظفر شیخ نے پروگرام میں کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے مکمل پرعزم ہے۔انہوں نے کہا یہ خیال غلط ہے کہ فوج نے آپریشن کے دوران طالبان کی خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں کو ہیروز کے طور پر پیش نہ کریں۔ظفر شیخ نے علماء کرام سے کہا کہ وہ لوگوں کی درست سمت میں رہنمائی کریں۔