لوک گلوکار عارف لوہار نے کہا کہ پنجابی زبان کی ترقی کیلئے حکومتی سرپرستی ضروری ہے۔

پنجابی کے فروغ کیلئے تادم کام کا عزم
22 دسمبر 2014 (21:09)
0

لوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ وہ پنجابی زبان کے فروغ کے لئے آخری دم تک کام کرتے رہیں گے۔
ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ وارث شاہ ، حضرت بابا بلھے شاہ ، حضرت سلطان باہو اور حضرت بابا غلام فرید جیسے عظیم بزرگوں نے پنجابی زبان کو فروغ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی زبان کی ترقی کیلئے حکومتی سرپرستی ضروری ہے۔