آزادی پسند تنظیموں نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے علیل چیئرمین محمد یاسین ملک کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کوبدترین دہشتگردی قراردیا۔

رہنمائوں کی پکڑ دھکڑ:حریت کانفرنس کی سخت مذمت
22 دسمبر 2014 (17:58)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے بھارتی فورسز کی طرف سے حریت رہنمائوں اورکارکنوں کی پکڑ دھکڑ کی سخت مذمت کی ہے۔ سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم اور دیگر حریت تنظیموں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ حال ہی میں منعقد کرائے گئے انتخابات کے ڈرامے کے بعد نوجوانوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں۔

 

آزادی پسند تنظیموں نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے علیل چیئرمین محمد یاسین ملک کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کوبدترین دہشتگردی قراردیا۔ اُنہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زوردیا کہ وہ کشمیریوں کی مشکلات کم کرانے میں اپنا کرداراداکریں ۔