وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ویژن2025 پروگرام دیا ہے جو ترقی کا روڈ میپ ہے۔

ملک کی خوشحالی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے:احسن
22 دسمبر 2014 (14:17)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔ وہ پیر کے روز اسلام آباد میں ایک سمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔ موضوع تھا" سرکاری شعبے میں اصلاحات" ۔

احسن اقبال نے کہا کہ اگر ہمیں ملک کو آگے لے جانا ہے تو پالیسیوں کے استحکام اور تسلسل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے سازگار ماحول بھی انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی کامیابی معیاری معاشی اور سیاسی اداروں پر منحصر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ویژن2025 پروگرام دیا ہے جو ترقی کا روڈ میپ ہے۔