وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے اقتصادی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

زرمبادلہ کےذخائر15ارب ڈالرسےتجاوزکرگئے ہیں:اسحق ڈار
22 دسمبر 2014 (12:34)
0

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔دس ارب ڈالر اسٹیٹ بنک کے پاس اور باقی کمرشل بنکوں کے پاس ہیں۔وزیر خزانہ اسحق ڈار نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان اقتصادی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جن سے یہ ہدف حاصل کرنے میں مدد ملی۔

وزیراعظم نواز شریف نے اس کامیابی پر وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔